Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : لیاقت آباد، مخدوش عمارت خطرناک قرار

اپ ڈیٹ 10 مئ 2020 01:57pm

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مخدوش عمارت کو خطرناک قرار دیکر گرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم نے علاقے میں ایک اور  غیرقانونی عمارت تعمیر رکوادی۔

مالک اور مزدور پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ لیاقت آبادمیں مخدوش عمارت  کوگرانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ایس بی سی اے نے لیاقت آباد میں ایک اورعمارت کی تعمیررکوادی۔  علاقے میں 80گز کے پلاٹ پر  پانچویں منزل تعمیرکی جارہی تھی۔

تعمیرات میں ملوث بلڈر اور مزدور گرفتار کرلیے گئے،اور ان کو  تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔